احتجاج حکومت ختم کرنے کا منصوبہ ہے آرمی چیف مشرف پر نا خوش ہیں امریکی خبار

احتجاج حکومت ختم کرنے کا منصوبہ ہے آرمی چیف مشرف پر نا خوش ہیں امریکی خبار ...

                              نیویارک ( اے این این ) امریکی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں احتجاج اور تشدد حکومت کے خاتمے کی منصوبہ بندی ہے،آرمی چیف پرویز مشرف کے معاملے پر ویز اعظم سے ناخوش ہیں،عمران خان نے احتجاج پر بہت کچھ داو¿ پر لگا دیا ہے ان کا مقصد نواز شریف کی تبدیلی ہے، نواز شریف نے چیلجنز کا سامنا کرنے میں زیادہ ردعمل دکھایا، نامناسب طریقے نے احتجاج کوروکنے کی بجائے ہوا دی ،طاہر القادری کی واپسی نے سیاست کو دھندلا دیا،ان کے حامیوں نے حالات کو پیچیدہ بنا دیا ہے،پاکستانیوں کو فوجی مداخلت کا خدشہ ہے،آرمی چیف پرویز مشرف کے معاملے پر ویز اعظم سے ناخوش ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ یہ ایک کھلا راز ہے کہ پرویز مشرف کو پاکستان سے جانے کی اجازت نہ دینے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم نواز شریف سے ناراض ہیں۔ طاہر القاادری اور فوج کے درمیان قریبی تعلقات کی اطلاعات نے کچھ پاکستانیوں میں یہ خدشات پیدا کردئیے کہ قادری کا احتجاج فوجی بغاوت کی طرف لے جاسکتا ہے۔عمران خان نے بھی اپنے دھرنے کی ناکامی کی صورت میں فوجی مداخلت کا عندیہ دیا اور کہا کہ اگر فوج آئی تو اس کی ذمہ داری نواز شریف پر ہوگی۔عمران خان اور قادری نے فوج کے ساتھ رابطوں کی تردید کی ہے اور اس خدشے کی حمایت میں بہت کم ثبوت ہیں کہ فوج اقتدار سنبھالے گی۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اس بات پر نواز شریف سے ناخوش ہیں کہ انہوں نے پرویز مشرف کو پاکستان سے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے،اخبار نے طاہر القادری اور عمران خان کے احتجاج پر اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھاکہ پنجاب بھر میں پولیس اور نواز شریف کے مخالفین کے درمیان پر تشدد جھڑپیں جاری ہیں ان جھڑپوں میںپولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ان پرتشدد کارروائیوں کا مقصد منصوبہ بندی کے تحت نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہے۔عمران خان نے اس احتجاج پر بہت کچھ داو¿ پر لگا دیا ہے،جب کہ ان کی پارٹی خیبر پختونخوا میں حکمران ہے۔ان کا مقصد نواز شریف کی تبدیلی ہے۔ انہوں نے اپنی تقاریر میں واضح کہا ہے کہ 14اگست کا احتجاج ایک فیصلہ کن ہوگا۔ نواز شریف نے قانون اور سیکورٹی فورسز کے ذریعے حریفین کو سخت جواب دیا اورعمران خان کو روکنے کےلئے اسلام آباد میں عارضی طور پر سیاسی مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ نواز شریف نے چیلجنز کا سامنا کرنے میں زیادہ ردعمل دکھایا ہے۔آہنی ہاتھ اور نامناسب طریقے نے احتجاج کوروکنے کی بجائے ہوا دی ہے۔

 امریکی اخبار

 

مزید : صفحہ آخر