عمران خان کا دماغ خراب ہو گیا ہے ،ریاض کیانی اور نجم سیٹھی نے الزامات مسترد کر دیئے

عمران خان کا دماغ خراب ہو گیا ہے ،ریاض کیانی اور نجم سیٹھی نے الزامات مسترد ...

                                   اسلام آباد( اے این این ) الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائر ریاض کیانی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے انتخابی دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے سفید جھوٹا بولا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کا دماغ خرا ب ہوگیا ہے اب وہ ذاتیا ت پر اتر آئے ہیں۔عمران خان کے الزامات پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض اختر کیانی نے کہا کہ عمران خان کے دعوے سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سفید جھوٹا بولا ہے، میں ان کے الزامات پر لائحہ عمل تیار کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری مسلم لیگ (ن )سے کبھی وابستگی نہیں رہی اور نہ ہی اب مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق ہے، میں کبھی بھی مسلم لیگ ن کا مشیر نہیں رہا ۔ادھر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان کے الزامات پر ہنسنا چاہیے یا رونا چاہیے۔ عمران خان کا دماغ خرا ب ہوگیا ہے اور وہ ذاتیا ت پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نگران وزیراعلیٰ کے طورپر شریف برادران کے کہنے پر انتظامیہ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔ انتظامی تبادلوں پر شریف برادران کو بہت تکلیف ہوئی تھی جس کا وہ آج تک گلہ کرررہے ہیں ۔ پنجاب سے 15 اعلیٰ عہدیداران کو اسلام آباد میں تبدیل کرنے پر نواز شریف اور شہباز شریف کو شدید تحفظات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف میرے لگائے گئے چیف سیکرٹری جاوید اقبال اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ایمانداری کی تعریف کررہے ہیں دوسری طرف دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں اگر میرے دور میں جوکوئی تبادلہ ہوا بھی تھا تو وہ چیف سیکرٹری کی سفارش پر ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہے کہ مجھے پی سی بی کا چیئرمین بنا کر نوازا گیا یہ عہدہ قبول کرنا میری بڑی غلطی تھی میں پی سی بی کے الیکشن کیلئے تین ماہ کیلئے آیا تھا پھر مقدمات عدالتوں میں جانے کی وجہ سے پھنس گیا۔ میں بطور چیئرمین کوئی تنخواہ وصول نہیں کرتا رہا، گاڑی کا الاﺅنس ملا تھا وہ بھی واپس کردیا تھا یہ عہدہ سنبھالنا میرے لئے ایوارڈ نہیں ایک سزا کے برابر تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ٹیکس معاف کرانے سے متعلق الزام بھی جھوٹ کا پلندہ ہے، انکم ٹیکس کے ساتھ میرے جھگڑے اب بھی اسی طرح چل رہے ہیں، ہم نے کئی اپیلیں کررکھی ہیں اور مقدمات چل رہے ہیں، میں نے ایک پیسے کی ٹیکس چھوٹ نہیں لی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو ایک اور قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...