کسی اقتدار کے بھوکے کو مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے

کسی اقتدار کے بھوکے کو مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)کسی اقتدار کے بھوکے کو مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے - مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن آئین ، قانون او رجمہوریت کے تحفظ کےلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گا - طاہر القادری کو اپنی ذات میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے وہ ہر گھنٹے بعد بیان بدل لےتے ہیں -وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کو کمزور سمجھنا عمران کی بھول ہے - ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کرنے والے سیاستدان عوام کو گمراہ کررہے ہیں - ایسے عناصر کا ملک دشمن اور ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے مسترد کردیاہے -    ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہو رکے زیر اہتمام حکومت کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی قا ئدین ملک محمد پرویز ، خواجہ احمد حسان ، شائستہ پرویز ملک ، زعیم قادری ،خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق ، ماجد ظہور ، رانا تجمل حسین ، غزالی بٹ ، عمران علی گورائیہ ، رانا ارشد ، وحید گل ،توصیف شاہ، با¶ اختر اوردیگر نے کیا - ریلی میں ہزاروں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی - شرکاءنے طاہرالقادری کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور عمران خان کے لانگ مارچ کو ملک ،جمہوریت اور عوام کے خلاف سازش قراردیا-    مسلم لیگی قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت جمہوریت ، سلامتی اور عوام کے تحفظ جیسے اصولوں پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے - چنانچہ قائدین نے مخالف سیاستدانوں کی تمام تر اشتعال انگیزی کے باوجود کارکنوں کو پر امن رہنے اور عوام کی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے -انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ ووٹ اور عوامی حمایت حاصل کی ہے - لہذا اس کی عوامی طاقت کے بارے میں کوئی غلط اندازے نہ لگائے - ہم اپنی جانوں پر کھیل کر بھی آئین پاکستان او رجمہوریت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں -مقررین نے کہاکہ طاہرالقادری کا پاکستانی عوام کے دکھ درد او رہماری سیاست سے دور کا بھی واسطہ نہیں - عوام پر زلزلے اور سیلابوں کی صورت میں جب بھی مشکل وقت آیا ،طاہرالقادری کینیڈا میں کافی کا شوق فرما رہے تھے - انہو ں نے کہاکہ طاہر القادری حسن بن صبا ح کے پیروکاروں کا تسلسل ہیں اوران کا سلسلہ قادریہ سے بھی کوئی تعلق نہیں -طاہرالقادری موقع پرست اور بزدل انسان ہیں جو عورتوں اور بچوں کو بوقت ضرورت اپنی ڈھال بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے - ان کا انقلاب کا ٹوپی ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیاہے -مقررین نے کہاکہ قوم اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے ، پاک فوج آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے جانوںکے نذرانے دے رہی ہے اور انتشار پسند سیاستدان آپریشن میں روڑے اٹکانے کی خاطر لانگ مارچ کرکے فوج کے حوصلے پست کرنے کےلئے کوشاں ہیں - مقررین نے اس عزم کا اظہار کیاکہ شورش پسند سیاستدانوں کے عزائم کو ناکام بنانے کےلئے مسلم لیگ (ن)کی حمایت میں ریلیو ںکا سلسلہ جاری رکھاجائے گا - ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران علی گورائیہ نے کہاکہ ہم وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ترقی مار چ کریں گے جو ان نام نہاد سیاستدانوں کو بہا کر لے جائے گا - ریلی کے بعد شرکاءپرامن طور پر منتشر ہوگئے -

 

مزید :

صفحہ آخر -