وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے

 اسلام آباد( اے این این ) وزیراعظم محمد نواز شریف ( آج) منگل کو قوم سے خطاب کرینگے۔ قومی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومت کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم قوم سے خطاب میں حکومت کی اب تک کی کارکردگی اور اس کی طرف سے شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیشرفت سمیت دیگر معاملات کا احاطہ کرینگے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...