الیکشن کمیشن نے عمران کے الزامات مسترد کر دیئے، وضاحت اسلام آباد میں کرینگے ،شیر افگن

الیکشن کمیشن نے عمران کے الزامات مسترد کر دیئے، وضاحت اسلام آباد میں کرینگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن اور دیگر افراد نے دھاندلی سے متعلق عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، شیر افگن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام الزامات کی وضاحت اسلام آباد میں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے محبوب انور پر چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کرنے اور اشتیاق احمد پر دو دفعہ توسیع کا الزام لگایا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ محبوب انور اور طارق قادری کی مدت ملازمت ضرورت پڑنے پر بڑھائی گئی ہے جبکہ ریاض کیانی نے کبھی کسی سیاسی رہنماءسے ملاقات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اراکین الزامات کی واضح طور پر وضاحت چاہتے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری کا کہنا ہے کہ جسٹس کیانی نے کسی سے ملنے کی ہدایت نہیں کی اور نہ ہی عمران خان سے میچ فکسنگ پر بات نہیں ہوئی، عمران خان نے اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے کا الزام لگایا جو غلط ہے کیونکہ بیلٹ پیپرز حکومتی پرنٹنگ ہاﺅس کے سوا اور کہیں نہیں چھپتے، پنجاب بڑا صوبہ ہے اس لئے بیلٹ پیپرز تینوں جگہ چھاپے گئے

مزید :

صفحہ اول -