سمن آباد ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا

سمن آباد ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا


لاہور( کرا ئم سیل )سمن آباد کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر شوروم پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا ،فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کو طبی امدا کے لئے ہسپتال پہنچا کر تفتیش کا آغاز کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ پہلے گول چکر کے قریب واقع رندھاوا موٹر پر دوموٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 25سالہ ارشاد نامی نوجوان زخمی ہوگیا،فائرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ،فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے، چند روز قبل رندھاوا موٹر ز کے مالکان نے بھی وحدت روڈ کے علاقہ میں ملزم پارٹی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔

مزید : علاقائی