نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا

نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا


لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے دونوں نعشوں کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیاہے۔پولیس کے مطابق تھانہ لوئر مال کے علاقہ میں نوسربازوں نے 40سالہ شخص کو زہریلی اشیاء کھلا کر اس کو لوٹ لیا اور موقعہ سے فرار ہو گئے زہرخورانی کی وجہ سے نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں بھی نوسربازوں نے 45سالہ شخص کو زہریلی اشیاء کھلا کر لوٹ لیا۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشیں میو ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں پوسٹ مارٹم کے لیے جمع کروا دی ہیں۔

مزید : علاقائی