ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک

ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک


لاہور (کرائم سیل ) ٹریفک حادثات میں 4افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ،زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ہنجروال کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب تیز رفتار مزدا نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار ساجد اور راشد دو بھائیوں کو زخمی کردیا ۔راشد کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ساندہ کے علاقہ بند روڈ پر تیز رفتار کار اور چنگ چی رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جمیل خان اور سفیان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔

مزید : علاقائی