تھانہ میں کانسٹیبل اشرف کے قتل کی انکوائری کا حکم دے دیاگیا

تھانہ میں کانسٹیبل اشرف کے قتل کی انکوائری کا حکم دے دیاگیا


لاہور( کرا ئم سیل )آئی جی پنجاب نے تھانہ نصیرآباد میں کانسٹیبل اشرف کے قتل کی انکوائری کا حکم دے دیا، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری کا آغاز کر دیا ۔انکوائری کے دوران جائزہ لیا جائے گا کہ کانسٹیبل اشرف کی حادثہ میں ہلاکت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرنے میں کوئی پولیس افسر تو ملوث نہیں ۔اس بارے میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اگر ثابت ہو گیا کہ قتل نہیں ہوا تو مقدمہ خارج کر دیا جائے گا اور اگر کسی پولیس افسر نے ذاتی اثرورسوخ سے قتل کا مقدمہ بناکر درج کیا ہے تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...