شیرا کوٹ، 30سالہ نامعلوم شخص پرُسرار طور پر ہلاک
لاہور (کرائم سیل ) شیرا کوٹ کے علاقہ میں 30سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پر ہلاک ہوگیا ،جس کے منہ اور ناک سے خون جاری تھا شبہ کیا جارہا ہے کہ متوفی کی موت نوسر بازوں کے ہاتھوں نشہ آور چیز کھانے کے باعث ہوئی ہے ،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجواکر تفتیش کا آغاز کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ رہبر اڈا کے قریب نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا جس کے منہ اور ناک سے خون جاری تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی شناخت کے لئے اس کے جسم پر موجود کپڑوں کے ذریعے تلاشی لی لیکن کوئی قابل شناخت چیز برآمد نہ ہونے پر نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجواکر تفتیش شروع کردی ۔