دو مقامات پر آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور (کرائم سیل ) شہر میں دو مقامات پر آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ شام نگر میں کاشف کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑ ک اٹھی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ غاری آباد کے علاقہ چوہدری پارک میں کاغذ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گودام میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا کاغذ جل گیا ،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ۔