شیخوپورہ: درجنوں افرادکا مغوی کی عدم بازیابی پر احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ: درجنوں افرادکا مغوی کی عدم بازیابی پر احتجاجی مظاہرہ

شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) تھانہ صدر شیخوپورہ کے گاؤں کوٹ رنجیت ڈیرہ مشتاق کے درجنوں مکینوں نے مغوی امتیاز احمد عرف مٹھو کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ امتیاز احمد عرف مٹھو کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے، مظاہرین نے بتایا کہ 23روز قبل گوجرانوالہ روڈ کی آبادی کوٹ رنجیت کے محنت کش محمد اعظم کے بھائی امتیاز احمد کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کو پولیس اب تک بازیاب نہیں کراسکی۔

مزید : علاقائی