ننکانہ: جواء کھیلتے ہوئے چار جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

ننکانہ: جواء کھیلتے ہوئے چار جواری رنگے ہاتھوں گرفتار


ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی ننکانہ پولیس کا چھاپہ جواء کھیلتے ہوئے چار جواری رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے مخبری پر اڈہ ویگن اسٹینڈ ننکانہ صاحب میں چھاپہ مار کر چار جواریوں بابر علی، صادق علی، شکیل احمد اور حیات کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا علاوہ ازیں تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے ملزم اعظم بھٹی کے قبضہ سے 5لیٹر شراب، لیاقت کے قبضہ سے 5لیٹر شراب اور ملزم محمد ریاض کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

مزید : علاقائی