ننکانہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 6 بچوں کا باپ جاں بحق

ننکانہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 6 بچوں کا باپ جاں بحق


ننکانہ صاحب ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کا کرنٹ لگنے سے چھ بچوں کا باپ جاں بحق جبکہ بجلی کا کرنٹ لگنے اور دیوار کے ملبے کے نیچے دب کر 2افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں آدم پور میں عبدالحمید گجر ٹیوب ویل پر نہانے کے لیے گیا اور جب وہ ٹیوب ویل میں نہانے لگا تو اچانک پانی میں کرنٹ آگیا اور وہ کرنٹ لگنے سے موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا متوفی پانچ بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔ مانگٹانوالہ روڈ پر کھیاڑے کلاں گاؤں میں 55سالہ عمر حیات ٹوکہ مشین چلاتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ نواحی گاؤں چک نمبر6گ ب کا رہائشی گھر میں کام کرتے ہوے 30سالہ عظیم اشرف کے اوپر دیوار گر گئی اور وہ ملبے کے نیچے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...