قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں جاری

قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں جاری


قصور(بیورورپورٹ)قصور اور گردونواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے ۔قصورکھڈیاں روڈ پر موضع دولے والہ میں چارنا معلوم ڈاکووں نے حافظ مبین احمد کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اورچار تولے طلائی زیورات لوٹ لئے ۔ قصور کے نواحی گاؤں کھارا کے قریب دونا معلوم ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر محمد نواز سے موٹر سائیکل اور پچپن سو روپے چھین لئے۔ شہباز خاں روڈ سے نامعلوم چور نے پنجاب بنک کے باہر سے محمد سلیم کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔پھولنگر کے علاقہ سہارن کے میں پانچ ڈاکووں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے کار سوار مینجر سے پچیس لاکھ کی نقدی لوٹ لی ۔ چھانگا مانگا میں لکھوی پل کے قریب دو ڈاکووں نے محمد نوید سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین لی ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید : علاقائی