گوجرانوالہ: مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے

گوجرانوالہ: مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق محلہ فیصل ٹاؤن کا رہائشی سنتالیس سالہ محمد حبیب ولد محمدعلی سٹی ہاؤسنگ سکیم میں اپنے بھائی کے گھرمیں بجلی کی وائرنگ کررہا تھاکہ محمد حبیب نے برقی تا ر منہ میں ڈالی ہوئی تھی کہ اچانک بجلی آگئی جس سے محمدحبیب کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بلے والا میں 6سالہ لائبہ دختر شہزاد بجلی کے تاروں چھو کر جاں بحق ہوگئی۔راہوالی کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں لمبانوالی کا پانچ بچوں کا باپ 35سالہ اصغر ولد محمد دین جاں بحق ہوگیا ، ماڈل ٹاؤن کی ستر سالہ سکینہ بی بی،موضع گھوما کا تین سالہ محبوب،تیس سالہ ریاست،فیصل ٹاؤن کا سترہ سالہ مبشر،محلہ صدرآباد کا چونتیس سالہ محمد عامر زخمی ہوگئے۔جبکہ نواحی گاؤں چنڈالی کا بتیس سالہ غلام مرتضیٰ باؤلے کتے کے کاٹنے سے اسکے علاوہ سادھوکی کا محمدعمر،بلال پارک کا تیرہ سالہ فرمان چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیاجہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ریاست کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...