ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور( کرا ئم سیل )شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی آباد کے علاقہ عثما ن نگر کے رہائشی رفاقت کے گھرمیں ڈاکوؤں نے گھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 12لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل لوٹ لیا۔ نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے عبد الرحمان کے گھر میں گھس کراس کے بیٹے اور بیٹی کو یر غمال بنا کر 3لاکھ 47ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لیپ ٹاپ اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔ جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر عتیق سے 2لاکھ روپے مالیت کے کیمرے چھین لیے جبکہ شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عمر سے 82ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے سہیل سے15ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ہنجر وال میں ڈاکوؤں نے سمیرا سے 50ہزار روپے مالیت کے زیورات و موبائل وغیرہ چھین لیا۔علاوہ ازیں علامہ اقبال ٹاؤن میں عمران ، نولکھا سے ایاز کی گاڑیاں جبکہ شاد باغ میں عمران ،شاہدرہ میں سلیم ،ساندہ میں فیاض ،سبز ہ زار میں شاہد ،ہنجر وال میں شاہد ،ٹاؤن شپ میں جہانگیر ،سندر میں غلام فرید ،غالب مارکیٹ میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی