شیخوپورہ: پولیس وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو کم سن بہنیں جاں بحق

شیخوپورہ: پولیس وین اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو کم سن بہنیں جاں بحق

شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) سرحدی گاؤں جنڈیالہ کلسیاں کے قریب امن و امان کی ڈیوٹی کرنے والی پولیس وین تیز رفتاری کی بناء پر بے قابو ہو کر دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ان پر سوار دو کم عمر سگی بہنیں آٹھ سالہ شازیہ بی بی اور چھ سالہ نجمہٰ بی بی جاں بحق ہو گئیں اور ان کے دو بھائی محمد ارشد ، محمد اسلم شدید زخمی ہو گئے جن کو مخدوش حالت کی بناء پر میو ہسپتال لاہور منتقل کردیاگیا ہے جہاں ملنے والی اطلاعات سے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے بہن بھائیوں کا تعلق لاہور کی آبادی چونگی امرسدھوسے ہے جو لاہور سے نارنگ منڈی جارہے تھے کہ راستہ میں تیز رفتار پولیس وین ان کی موٹر سائیکلوں پر چڑھ گئی، حادثہ کے بعد ڈرائیور کانسٹیبل وین سمیت غائب ہوگیا جس کے بعد راہگیروں نے زخمی بہن بھائیوں کو ہسپتال پہنچایا تاہم راستہ میں ہی دونوں بہنیں دم توڑ گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...