اسلام پورہ ، محلے داروں نے 2 بچوں کے باپ کو زہر دیکر ہلاک کر دیا ایک ملزم پکڑا گیا

اسلام پورہ ، محلے داروں نے 2 بچوں کے باپ کو زہر دیکر ہلاک کر دیا ایک ملزم پکڑا ...

لاہور(ملک خیام رفیق) اسلا م پو رہ کے علاقہ میں محلہ داروں نے 2بچوں کے باپ درزی کو زہر دے کر مو ت کے گھا ٹ اتاراور مو قع سے فرار ہو گئے ،موت کی اطلا ع پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، مقتول کی بیوی اور بچے دھاڑیں مار ما ر کر روتے رہے ۔پو لیس نے لا ش قبضہ میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خانے میں جمع کر وادی جبکہ مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام پو رہ کے علاقہ نجات پورہ کے رہا ئشی رضوان کو اس کے محلہ دار یاسر اور سوہنی رات کو کسی کا م کے بہا نے گھر سے بلاکرلے گئے۔رات گئے محلہ کے آدمی نے ان کے گھر اطلا ع دی کہ بڑے ساند ہ کے چو ک میں آپ کا لڑ کا بے ہوش پڑاہے ۔جب گھر والے مو قع پر پہنچے تو رضوان کے منہ سے جھا گ نکل رہی تھی ،اس کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتا ل لے جا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مو ت کی تصدیق کر دی۔مقتول کے والد کالا اور بھائی نے روز نامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا میرے بیٹے کو قتل کر کے ملزمان نے سخت زیادتی کی ہے انصاف فر اہم کیا جا ئے۔مقتول کی بیوہ سونم کا کہنا تھا کہ ظالموں نے میرا سہاگ اجاڑ دیا اور میرے 2بچوں کو یتیم کر دیا میں انصاف کی اپیل کر تی ہوں ۔

مزید : علاقائی