وٹہ سٹہ کاشا خسانہ فائرنگ کرکے 2 بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا 3 ملزم گرفتار

وٹہ سٹہ کاشا خسانہ فائرنگ کرکے 2 بچوں کے باپ کو قتل کردیا گیا 3 ملزم گرفتار

لاہور(ملک خیام رفیق)ساندہ کے علا قہ میں وٹہ سٹہ کے رشتہ کا نتیجہ ،ملزمان نے فائر نگ کر کے دو بچوں کا با پ قتل کر دیا،واقعہ کی اطلا ع پا کر پو لیس کی بھاری نفر ی مو قع پر پہنچ گئی ۔ پو لیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہو ئے پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وا دیاجبکہ مقتول کے بھا ئی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق ساندہ کے علا قہ میں افتخار اور ذوالفقار عر ف بودی کی فیملیز میں وٹہ سٹہ کی شادیاں ہو ئی تھیں ۔ذوالفقار کی بیٹی کو افتخار کے کزن نے چند روز قبل تشدد کا نشانہ بناکر گھرسے نکال دیا تھا۔اس رنجش کی بناء پر ذو الفقار ،عثمان اور عمران نے فائرنگ کرکے افتخار کو شدید زخمی کردیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لایا گیا جہا ں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔موت کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔پولیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزموں ذو الفقار عرف بودی ، عمران اور عثمان کو گرفتار کرلیا۔مقتول کے بھائیوں عبدالجبار اور عبدالستار نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزموں نے ہمارے بھائی کو قتل کرسخت زیادتی کی ہے ۔ ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : علاقائی