سبزہ زار ، ڈکیتی مزاحمت پر 35 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ڈاکو فرار

سبزہ زار ، ڈکیتی مزاحمت پر 35 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ڈاکو ...
 سبزہ زار ، ڈکیتی مزاحمت پر 35 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ڈاکو فرار

 لاہور(کرائم سیل )سبزہ زا ر کے علاقہ میں ڈکیتی مزا حمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 35سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیااور موقع سے فرا ر ہو گئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کر تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق الحمد چوک سبزہ زار کا رہائشی شاہد علی ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہا تھا کہ لیاقت چوک کے قریب اس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے روکااور لوٹنے کی کوشش کی ،شاہد علی کی مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کر دی ۔ شاہدعلی کو دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر فوری پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے حوالے سے بھی پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔انو سٹی گیشن ا فسر ر شید نے بتا یا کہ د یر ینہ د شمنی کی و جہ سے شا ہد کو قتل کیا ہے، ڈ کیتی مزا حمت سمیت د یگر پہلوؤ ں پر تفتیش جا ر ی ہے، اصل حقا ئق پو سٹ ما ر ٹم ر پو ر ٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...