لاکھوں کارکن عمران کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دینگے،محمودالرشید

لاکھوں کارکن عمران کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دینگے،محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمود الرشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیے جانے سے متعلق خبروں پر اپنے شدید ر دعمل میں کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے لاکھوں کارکن عمران خان کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دینگے، عمران خان بارہا یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کا احتجاج پرامن اور آئینی ہے، حکمران اس پرامن احتجاج کو خونی تصادم میں تبدیل کرنے کی حماقت سے دور رہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھاندلی سے متعلق ثبوت پیش کیے جانے کے بعد شفاف تحقیقات کیلئے میاں نواز شریف مستعفی ہو جائیں،جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کے ہوتے ہوئے انصاف کیسے مل سکتا ہے؟،امید ہے عدلیہ سیاسی معاملات سے دور رہے گی ،عوام کو پرامن احتجاج کے جمہوری حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے علامہ طاہر القادری نے مارچ کو ادھورا چھوڑ کر واپس آنے والوں کو شہید کیے جانے سے متعلق میر ے ساتھ ازراہ تفنن بات کی ،عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مینڈیٹ کے ڈاکو اورمعصوم شہریوں کے قاتل پوچھ رہے ہیں ہمارا قصور کیا ہے، ہنسی آتی ہے چند دنوں کے مہمان 2025 کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پرویز رشید اور رانا مشہود حکمران خاندان کے ترجمان طوطے ہیں، پاکستان کے عوام ان طوطوں کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتے، دریں اثناءاپوزیشن لیڈر پنجاب نے گزشتہ روز ایمبولینس میں جاں بحق ہونے والے مریض کے دل خراش واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا کہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں کسی حکومت کو اس قدر ظلم کرتے ہوئے نہیں دیکھا، ہمیں پتہ ہے ہماری مفاد عامہ کی تحریکوں اور قراردادوں کی ان حکمرانوں کے سامنے کوئی اہمیت نہیں لیکن ان حکمرانوں کا ہر ظلم ریکارڈ پر لاتے رہیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...