حالات کی غیر یقینی صورتحال بیوروکریسی پریشان،سرکاری کام ٹھپ

حالات کی غیر یقینی صورتحال بیوروکریسی پریشان،سرکاری کام ٹھپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نواز سنگرا//انوسٹی گیشن سیل)حالات کی غیر یقینی صورتحال کیوجہ سے بیوروکریسی بھی پریشان سرکاری محکموں میںکام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ملک میں آزادی اور انقلاب مارچ کی پیش نظر حکومت کے خاتمے کی افواہوں اورسیاسی سطح پر بڑی تبدیلیوں کے رونما ہونے کے خدشے پر سرکاری افسران پھونک پھونک کر قدم اٹھانے لگے۔سرکاری محکموں میں ایسے کام کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے ،حکومتی تبدیلی پر جن کے نتائج بھگتنے پڑیں، بیوروکریسی بھی بچ بچاو¿ پالیسی پر گامزن نظر آنے لگی ہے۔پاکستانی میں جہاں ہر دور میں منتخب ہونے والی حکومت پسند نا پسند کی بنیاد پر سرکاری افسروں کو اہم عہدوں پر تعینات کرتی اور اپنی مرضی کے جا ئز و ناجائز مقاصد حاصل کر تی ہے۔ اسی طرح ملک میں جاری سیاسی انتشار اور حکومت کے گرانے کی افواہوں کیوجہ سے پنجاب کی بیوروکریسی نے بھی افہام و تفہیم کی پالیسیاں اپنا نا شروع کر دی ہیں تاکہ حکومت کے خاتمے اور نئی سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے پر انتقام سے بچا جا سکے اور حکومت کی طر ف سے جاری احکاما ت پر سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ٹھان رکھی ہے۔دوسری طرف سیاسی کشیدگی کیوجہ سے تمام سرکاری محکموں میں کام بند ہو کر رہ گئے ہیں اور افسران سائلین کو سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور 14اگست کے لانگ اور انقلاب مارچ کے بعد کام کرنے کا کہ دیتے ہیںاور کوئی بھی ایسا کام کرنے سے کتراتے ہیں جو موجودہ اپوزیشن جماعتوں کےلئے مسائل کا باعث بنتے ہوں ۔سرکاری محکموں میں نئے فیصلوں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے اور پہلے سے منظور سمریوں پر بھی کا م کی رفتار سست ہو کر رہ گئی ہے۔بیوروکریسی بھی سیاسی انتشار کے خاتمے کا انتظار کرنے لگی۔

مزید :

علاقائی -