عوامی تحریک کے گرفتار 293 کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

عوامی تحریک کے گرفتار 293 کارکنوں کو ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

لاہور( نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے خلاف جاری آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے 293 کارکنوں کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا۔ملزمان کوانتہائی سخت سیکورٹی میں مختلف عدالتوں میں پیش کیاگیا جن کارکنان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے انہیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج رائے ایوب مارتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جن افراد کیخلاف 16 ایم پی او سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے انہیں ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالتوں میں پیشی کے موقع پر ماڈل ٹاون پولیس ،فیصل ٹاون پولیس سمیت مختلف تھانوں کی پولیس کے تفتیشی آفسران نے ان کارکنوں کو سولہ ایم پی او کے تحت تین ماہ کے لئے جیلوںمیں بند کرنے کی استدعا کی تاہم عدالتوں نے تفتیشی افسران کی اس استدعا پر اتفاق نہ کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے جانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...