اسلام پورہ ، چوروں نے گھر میں گھس کرگھریلو سامان چوری کر لیا
لاہور(کرائم سیل)اسلام پورہ میں چوروں نے شہری کے گھر میں گھس کرگھریلو سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور گزشتہ روزاسلام پورہ لیاقت سٹریٹ کے رہائشی محمد امتیاز کے گھر کے دروازہ کا تالا کھول کر گھر میں گھس گئے اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔شہری محمد امتیاز نے نمائندہ\" پاکستان \"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز صبح تین بجے کے قریب وہ اور اس کے گھر والے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم چور دروازہ کا تالا کھول کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر کے صحن سے پانی کی موٹر ،اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔صبح کے وقت جب ہم اٹھے تو ہمیں اس واردات کا پتہ چلا جس پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔