ور چو ئل یونیورسٹی میں”آﺅ پاکستان بچائیں“ کے موضوع پر سیمینار

ور چو ئل یونیورسٹی میں”آﺅ پاکستان بچائیں“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور)پ ر (جشن آزادی کے سلسلے میںورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے سوشل سائنسز اینڈ ہیو مینیٹیز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام”آﺅ پاکستان بچائیں“ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر محمد نواز نے کی جبکہ مقررین میں ممتاز شاعر وسینئر صحافی ا نوار قمر، تاثیر مصطفےٰ ،امجد عباس مگسی شامل تھے۔ انوار قمر نے قیام پاکستان ا ور دو قومی نظریہ کے موضوع پرخطاب کر تے ہوئے تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کر نے پر زور دیا۔ مقررین نے نظریاتی اہمیت اور عوام میں قومی جذبہ کو مضبوط یاکمزوربنانے میں میڈیا اور سیاسی جما عتوں جیسے ا داروںکے کردارپر روشنی ڈالتے ہوئے یوم آزادی کی اہمیت کو ا جاگر کیا ۔ڈا کٹر محمد نواز نے خطاب کر تے ہوئے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور نوجوان اساتذہ کی قومی تعمیر کے کاموں میں شرکت کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ اختتام پر صدر تقریب نے مقررین میں سووینیئر تقسیم کئے جبکہ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کا اہتمام سوشل سائینسزاینڈ ہیو مینیٹییز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عائشہ پروین نے کیا تھا۔

مزید : علاقائی