سی این جی کی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی، گیس حکام
لاہور(خبر نگار) سوئی گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ سی این جی کی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے اور صارفین کو ہفتہ میں دو دن بھی گیس فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنوں پر سی این جی فراہم کی گئی۔ لاہور میں سی این جی اسٹیشنوں پر سی این جی کے حصو ل کے لئے زبردست رش رہا اور متعدد سی این جی اسٹیشنوں پر سی این جی کے حصول کے لئے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہی ہیں ۔