مبلغین آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد قرار دیں،سعودی وزیر

مبلغین آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد قرار دیں،سعودی وزیر

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی وزیر برائے اسلامی امور صالح الشیخ نے مملکت کے تمام مبلغین اور اماموں پر زور دیا ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد قرار دیں کیونکہ یہ تنظیم ناصرف القاعدہ سے تعلق رکھتی ہے بلکہ یہ لوگوں پر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سرکاری طور پر جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم جو کچھ لوگوں کے ساتھ کررہی ہے وہ ناصرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ مملکت کے لئے بھی خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا عمل ظلم و بربریت کی نشانی ہے جبکہ اسلام امن و چاشتی کا مذہب ہے۔ یاد رہے کہ یہ بیان اس واقعہ کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے سرورہ بارڈر کے قریب سعودی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور گشت پر موجود لوگوں کو ہلاک کردیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...