فخرالدین جی ابراہیم بیمارپڑگئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل

فخرالدین جی ابراہیم بیمارپڑگئے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل

کراچی( اے این این ) سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انہیں مقامی نجی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ فخر الدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے دور میں ہونے والے 11مئی کے انتخابات کو متنازع قرار دیا جارہا ہے اور تحریک انصاف مبینہ دھاندلی کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک چلا رہی ہے۔

مزید : علاقائی