اگست کا مہینہ خطرناک، بہت سے لوگ جیلوں میں جائینگے ، منظور وسان

اگست کا مہینہ خطرناک، بہت سے لوگ جیلوں میں جائینگے ، منظور وسان

 کراچی(آئی این پی )سندھ کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ اگست کا مہینہ خطرے کی گھنٹی ہے،بہت سے لوگ جیلوں میں جائیں گے اوراگست کے آ خر تک پرویز مشرف باہرچلے جائیں گے۔ سینٹرل جیل کراچی میں جیل پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران سوالات کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ اس وقت خطرے کی گھنٹی ہے۔چودہ اگست کا خواب 13 اگست کو دیکھا جائے گا۔لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اگست میں جیلوں میں جائیں گے ،اگست کے آ خر تک پرویزمشرف باہرچلے جائیں گے۔

مزید : علاقائی