صوبائی دارالحکومت میںپٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

صوبائی دارالحکومت میںپٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

لاہور (وقائع نگار )لاہورمیں سیا سی صورتحال بہتر ہونے کے بعد تین روز سے بند پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔سڑکوں سے کنٹینر ہٹانے کا کام جاری، کئی راستے کھل گئے۔لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہدا ءکے باعث جمعرات کی رات سے پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند کرادیے گئے تھے جو اب کھلنا شرو ع ہوگئے ۔ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز کھلنے پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔دوسری جانب ماڈل ٹاو¿ن کے اطراف اور لاہور شہر کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹیں اور کنٹینرز بھی ہٹائے جارہے ہیں ، جس سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کے دوران ایسا انتظام کیا جانا چاہیے جس سے عوام کو پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔

مزید : علاقائی