چوہنگ نہ معلوم افراد نے 65 سالہ زمیندار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا بیوی زخمی

چوہنگ نہ معلوم افراد نے 65 سالہ زمیندار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا بیوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (شعیب بھٹی )چو ہنگ کے علاقہ میں نا معلو م ا فرا د نے 65سا لہ بزر گ زمیندا ر کو سر میں گو لی ما ر کر قتل کردیا، جبکہ اس کی بیو ی کو زخمی حا لت میں چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ ما ر ٹم کے لئے مردہ خا نہ بھجوا کر تفتیش کا آ غا زکردیا ہے جبکہ زخمی کو طبی کے لئے ہسپتا ل منتقل کرد یا گیا جہا ں حا لت تشو یشنا ک بتا ئی جا تی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق خا لق آ با د اے این بی سکیم کا ر ہا ئشی 65سا لہ 6بچو ں کا با پ زمیندارحا جی ر شید علاقہ میں پرا پرٹی کا بھی کا رو با ر بھی کر تا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گز شتہ روز حا جی ر شید اور اسکی بیو ی نذ یراں بی بی اپنے گھر سو ر ہے تھے کہ نا معلو م ا فرا د نے پہلے انہیں بے ہوش کیا پھر فا ئر نگ کر کے دو نو ں کو شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل پہنچا یا جہا ں ڈا کٹرو ں نے ر شید کی مو ت کی تصد یق کر دی جبکہ اسکی بیوی کو ہسپتا ل میں طبی امدا د دی جا ر ہی ہے جس کی حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔پو لیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مردہ خا نہ بھجوا کر نا معلو م افرا د کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش کا آ غا زکردیا ہے ۔ انو یسٹی گیشن ا فسر نے بتا یا کہ شبہ ہے کہ مقتو ل کے گھر میں سے کسی نے اسے قتل کیا ہے اصل حقائق پو سٹ ما ر ٹم ر پو ر ٹ اور مقتو ل کی بیو ی کے ہو ش میں آ نے کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

مزید :

علاقائی -