جشن آزادی کی تقریبات کیلئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پرچم تیار ہوگیا

جشن آزادی کی تقریبات کیلئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پرچم تیار ہوگیا

کراچی( وقائع نگار) جشن آزادی کی تقریبات کے لئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا گیا ہے جو 14 اگست کو اسلام آباد میں لہرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریبات کے لئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کر لیا ہے، 60 فٹ لمبے اور 40 فٹ چوڑے جھنڈے کی تیاری میں 15 روز لگے اور اس کا حجم 2400 سکوائر فٹ ہے، وزیراعظم نواز شریف سبز ہلالی پرچم جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہا?س کے سامنے ڈی چوک پر 212 فٹ طویل پول پر لہرائیں گے۔جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کو کراچی میں تیار کیا گیا اور اسلام آباد بھیجنے سے قبل سبز ہلالی پرچم کو مزار قائد پر پاکستان کی بری، بحری اور فضائیہ کی جانب سے سلامی دی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی ایشیا کے سب سے طویل پرچم کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس کے پول کی لمبائی 210 فٹ تھی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...