دنیا کی پہلی ”خاموش “موٹر سائیکل تیار

دنیا کی پہلی ”خاموش “موٹر سائیکل تیار
 دنیا کی پہلی ”خاموش “موٹر سائیکل تیار

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)چوروں ڈاکوﺅں اور دیگر مجرموں کیلئے بری خبر ہے کہ پولیس کیلئے ایسی موٹرسائیکل بنائی گئی ہے کہ جس کا انجن بالکل کوئی آواز پیدا نہیں کرے گا جبکہ اس کی رفتار 158کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو گی۔یہ خاموش موٹرسائیکل ”زیرو موٹرسائیکلز “نامی کمپنی نے تیار کی ہے اور لاس اینجلس کی پولیس نے اس کا تجرباتی استعمال شروع بھی کر دیا ہے۔اسے عام طور پر ”زیرو“کے نام سے ہی پکارا جارہا ہے۔اس کی بیٹری کو بجلی سے چارج کیا جائے گا اور ایک ہفتہ مکمل چارجنگ سے یہ 243کلومیٹر طے کر سکے گی جبکہ چارجنگ کیلئے تقریبا 10گھنٹے درکار ہونگے اس کا وزن 215کلوگرام ہے۔خاموش انجن ،انتہائی تیز رفتاراور خوبصورت ڈیزائن کے علاوہ یہ بہت کم خرچ بھی ہے۔اسے 100کلومیٹر چلانے کاخرچہ تقریبا آدھے لیٹر پٹرول کی قیمت کے برابر ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...