مائیکل جیکسن کی گھریلو زندگی کے پوشیدہ پہلو سامنے آگئے
نیویارک (نیوز ڈیسک) ویسے تو ہم میں سے ہر ایک نے مائیکل جیکسن کا کوئی نہ کوئی گانا سن یا دیکھ رکھا ہوگا۔ ان گانوںمیں معروف گلوکار زرق برق لباس میں نظر آتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں وہ بالکل ہی مختلف تھے۔ حال ہی میں معروف امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے ان کی گھریلو ملازمہ کے حوالے سے حیران کن انکشافات کئے ہیں۔ ان کی ملازمہ کا کہنا ہے کہ بعض اوقات وہ ایسی ھرکت کرجاتا کہ ہم سب حیران رہ جاتے۔ اس کا کہنا ہے کہ 1993ءمیں ”آپرا انٹرویو“ کے اگلے دن اس نے میرے سامنے ہی پیشاب کردیا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ دن اس کی زندگی کا خوفناک دن تھا کیونکہ مائیکل نے اس کے سامنے زپ کھولی اور فرش پر پیشاب کردیا اور ایک ملازمہ کا کہنا ہے کہ وہ بعض اوقات گھر میں جانوروں کی طرح دوڑتا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بہت گندا تھا اور اس کے کمرے میں اس قدر بدبو آتی تھی کہ اس میں داخل ہونے کو بھی دل نہیں کرتا تھا اور یہ اس ہی کی ہمت تھی کہ اس نے مائیکل جیکسن کے ساتھ کام کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک بار مائیکل جیکسن کے بستر میں کھٹمل پڑ گئے جس کی وجہ اس کے بستر میں موجود گندگی تھی۔ میں آپ کو بتارہی ہوں کہ وہ ہالی ووڈ کا سب سے گندا رہنے والا انسان تھا، خاتون ملازمہ نے اخبار کو بتایا۔