مسیحی برادری کی جانب سے پنجاب بھر میں یوم اقلیت منایاگیا

مسیحی برادری کی جانب سے پنجاب بھر میں یوم اقلیت منایاگیا

لاہور (وقائع نگار )صو بائی دارالحکو مت سمیت پنجاب بھر میں مسیحی برادری نے گزشتہ روز یو م اقلیت منا یا اس سلسلہ میں مختلف کر سچن تنظیمو ں نے سیمینارز سمیت پریس کلب کے سامنے اقلیتو ں کے حقو ق کی سر بلندی کے لیے احتجا جی مظاہرے بھی کیے ۔گزشتہ روز پاکستان کر سچن نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کئی ایک چھو ٹی تنظیمو ں نے مشتر کہ طور پر مظاہرے کیے ۔ اس مو قع پر پارٹی کے چیئر مین جوزف فرانسس، سینئر وائس چیئر مین ماٹن جاوید مائیکل ، سیمو ئیل پیارا ،ضیاءکھو کھر ، اقبال کھو کھر ، وکٹر بابر و دیگر شر یک تھے ۔ رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناج کے ساتھ مسیحیو ں نے فرمانبر داری ، ایمانداری ، جانفشانی سے شا نہ بشانہ اور وطن عزیز کے حصو ل و قیام اور استحکام کے لیے اعلی خدمات پیش کیں۔ تاہم قائد اعظم کے تصورات اور افکار کی نفی کر تے ہوئے مسیحیو ں کے حقو ق صلب کیے گئے ۔ اور حکمرانو ں نے آئینی و انتخا بی اصلا حا ت کے نام پر مسیحیو ں کو تما م شعبہ ہائے زندگی میں تمام بنیادی حقو ق سے یکسر محروم کر دیا ۔ انھوں نے کہا کہ مسیحیوں کو سیا سی ، سماجی ، معاشی اور معاشر تی طور پر جینے کا حق دیا جائے مسیحیو ں کو بانی پاکستان قائد اعظم کے تصورات اور افکار کے مطا بق قو می دھارے میں شا مل کیا جائے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...