آزادی ٹرین کل اسلام آبادسے پشاور روانہ ہو گی
لاہور(سٹاف رپورٹر)آزادی ٹرین 12اگست منگل کو دن 11بجے اسلام آباد مارگلہ سٹیشن پر افتتاحی تقریب کے بعد پشاور روانہ ہو گی۔ پاکستان ریلویز نے یہ ٹرین خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے۔ اس ٹرین میں 5فلوٹس تیار کئے گئے ہیں جوصوبہ پنجاب ، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور گلگت ، بلتستان کی ثقافتی ترجمانی کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹرین میں 4 آرٹ گیلریاں بھی بنائی گئی ہیں جن میں سے ایک پاکستان ریلوے ، ایک تحریک ِ پاکستان اوردو پاکستانی فوج کو خراجِ عقیدت پیش کریں گی۔ یہ ٹرین تقریباً 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔ 13 اگست کو پشاور سے روانہ ہوگی اور اسی دن راولپنڈی پہنچ کر 15اگست کولاہور کے لیے روانہ ہوگی جہاں 16۔17 اگست کو قیام کرے گی۔ سفر کے دوران ٹرین روہڑی سٹیشن سے کوئٹہ جائے گی اور واپس روہڑی سے ہوتے ہوئے 8ستمبر کو کراچی سٹیشن پر اپنے سفر کا اختتام کرے گی۔ کُل تقریباً 2500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ آزادی ٹرین سے پورے ملک میں قومی ہم آہنگی ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوگا اور عوا م کو معلومات کے ساتھ لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ملے گا۔