غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کا کاروبار کرنےوالوں کو فوری گرفتار کرنےکا حکم
لاہور(زاہد علی خان) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملک میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کا کاروبار کرنے والوں کو فوری چطور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ سے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران اس مافیا نے تقریبا چار ارب روپے کاقومی خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے اور اس میں ایف آئی اے کے افسران اور دوسرا عملہ بھی شامل ہے جو ان کی پشت پناہی کرتا ہے۔دریں اثناء ڈی جی ایف آئی اے غالب بندےشہ نے روزنامہ” پاکستان“ کو بتایا کہ ان ہدایات پو عمل کرنے کے لیے ملک بھر کے ایف آئی اے اعلٰی افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور جلد ہی اس پر کارروائی شروع کر دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ جو سرکاری ملازمین اس میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف مقدمات درج لیے جایئں گے اور اب تک جن مقدمات کو عدالتوں میں بھجوایا گیا ہے ان کی بھرپور پیروی کی جائے گی۔