ترکی کے سمندر سے دوسروں والی ڈولفن برآمد

ترکی کے سمندر سے دوسروں والی ڈولفن برآمد
 ترکی کے سمندر سے دوسروں والی ڈولفن برآمد

  

انقرہ (نیوزڈیسک) ترکی کے ساحل پر دو سروں والی ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔ ملک کے مغربی ساحل پر واقع شہر میں ایک استاد ٹیگرل میٹن نے مردہ ڈولفن کو لہروں پر تیرتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی، تو اہلکاروں نے اسے قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے لیبارٹری پہنچا دیا۔ 3.2فٹ لمبی اس ڈولفن کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی عمر صرف ایک سال ہے۔ ٹیگرل میٹن کا کہنا ہے کہ ”پہلی نظر میں، میں سمجھ ہی نہیں سکا یہ کیا چیز ہے؟ کیوں کہ میں نے زندگی میں کبھی بھی دوسروں والی ڈولفن کے بارے میں نہیں سنا تھا، تاہم اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پا کر میں ششدر رہ گیا“۔ ڈولفن کے بارے میں ابتدائی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے ایک سر کی آنکھیں مکمل طور پر نہیں کھلتیں۔ اے کے ڈینز یونیورسٹی میں میرین بائیولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مہمت گوکوگلو کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ” میں اس دو سروں والی ڈولفن پر تحقیق کے موقع کو خوش آمدید کہتا ہوں، کیوں کہ یہ غیر معمولی ڈولفن ہے۔ یہ ڈولفن دو سروں والے انسان سے نہایت مشابہ ہے“۔

مزید : علاقائی