پسند کی شادی کرنے والا جوڑا ہراساں کئے جانے پر تحفظ کیلئے عدالت پہنچ گیا
لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی عدالت میں اسلام پورہ کی رہائشی خاتون صدف نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے اکرام سے پسندکی شادی کی تاہم اس رشتہ پر اس کے والدین و دیگر رشتہ دار خوش نہیں تھے اور اسی وجہ سے وہ اب متعلقہ ایس ایچ او سے مل کر سائلہ اور اس کے شوہر کو مختلف ہیلے بہانوں سے ہراساں کیا جارہا ہے اور سائلہ پرشوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے لہٰذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے ۔فاضل جج نے پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔