انوکھاشوق، امریکی نے عالمی ریکارڈ بنا لیا
لاس ویگاس (نیوز ڈیسک)بالیاں پہننے کیلئے خواتین کان چھداتی ہیں لیکن اب کچھ مردوں نے بھی یہ فیشن اپنانا شروع کر دیا ہے لیکن ایک امریکی شخص نے تو اس فیشن کو بیہودگی کی انتہا کو پہنچا دیا ہے اور اس کے کانوں میں موجود سوراخ اتنے بڑے ہیں کہ ان میں سے ہاتھ گزر سکتا ہے۔امریکی جزیرے ہوائی سے تعلق رکھنے والے کالاکا?ی کو اپنے جسم پر عجیب و غریب تجربات کرنے کا شوق ہے اور اس نے جگہ جگہ سوراخ کر کے کہیں کیل داخل کر رکھے ہیں تو کہیں سٹیل کے کڑے پھنسائے ہوئے ہیں۔اس نے اپنے کانوں کے سوراخوں کا قطر چار انچ سے بھی زائد کر لیا ہے اور اب یہ اصرار کر رہا ہے کہ اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔اس شخص نے ماتھے میں سیلیکون داخل کر کے دوسینگ بنائے ہوئے ہیں،ناک کے دونوں طرف بھی سوراخ کر رکھے ہیں ،زبان کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے اور سارے جسم پر سٹیل کی کیلیں گاڑی ہوئی ہیں،اس کاخیال ہے کہ وہ فیشن کا عظیم شاہکار بن چکا ہے۔