آسمانی بجلی خلاءسے کیسی لگتی ہے
روم(نیوز ڈیسک)زمین پر رہتے ہوئے تو آپ نے آسمانی بجلی کو کئی دفعہ دیکھا ہو گا لیکن اب پہلی مرتبہ آپ ایک خلاباز کی نظروں سے بھی دیکھ سکتے ہیںکہ خلا سے دیکھنے پر زمین کی طرف لپکتی ہوئی آسمانی بجلی کیسی نظر آتی ہے۔زمین کے گرد 250کلومیٹر کی بلندی پر چکر لگاتے ہوئے بین الاقوامی خلائی مرکز( iss)میںموجود خلانورد ریڈ وائز مین نے قدرت کا یہ عجوبہ ایک ویڈیو کی صورت میں محفوظ کیا ہے۔ وائز مین نے یہ ویڈیو 27600کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے بنائی جس میں اٹلی کے اوپر آسمانی بجلی کے طوفان کوریکارڈ کیا گیا ہے۔اس نے موبائل سروس vineکی مدد سے 92منٹ کی ویڈیو کو 6سیکنڈ میں مرکوز کیا ہے۔خلانورد کا کہنا ہے کہ اٹلی کا آسمان چمکدار دوشنیوں سے بھر گیا اور وہ اس حیرت انگیز منظر کو دیکھ کر دم بخود رہ گیا۔وائز مین اس سے پہلے انڈونیشیا کے آسمان پر بھی آسمانی بجلی چمکنے کے مناظر کی ویڈیو بنا چکا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ آسمان سے زمین کی طرف لپکتے آگ کے گولوں کو خلا سے فلمایا گیا ہے۔