مسلم لیگ(ق ) کو پنجاب کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی،عرفان دولتانہ

مسلم لیگ(ق ) کو پنجاب کی تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی،عرفان دولتانہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ( ق) لیگ کے رہنماؤں کو پنجاب کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی اقتدار سے محرومی نے انہیں بدحواس کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) کا دورحکومت شفافیت جبکہ پرویزالٰہی کا دورحکومت کرپشن سے بھرپور تھا( ق )لیگ کے دور میں پنجاب میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کو انتخابات میں عوام نے مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا ہے وہ خاطر جمع رکھیں کرپشن اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو مسائل کے حل کے لئے شب و روز کوشاں ہے نندی پور پاور پراجیکٹ ‘ قائد اعظم سولر پارک‘ کول پاور پراجیکٹ‘ نہروں پر پن بجلی کے چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں کے ذریعے توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

۔

۔

۔

۔

۔

لوڈ شیڈنگ سابقہ ادوار میں غفلت اور کوتاہی کا نتیجہ تھا ۔ قوم کو لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار عناصر کا بخوبی علم ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4