نامورامریکی اداکار روبن ولیمز گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

نامورامریکی اداکار روبن ولیمز گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے
نامورامریکی اداکار روبن ولیمز گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ معروف امریکی مزاحیہ اداکار روبن ولیمز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 63 سالہ روبن ولیمز کو شمالی کیلی فورنیا میں واقع ان کے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس کے مطابق روبن ولیمز نے ممکنہ طور پر خودکشی کی تاہم تحقیقات کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روبن ولیمز شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے اور حال ہی میں بحالی کے مرکز بھی گئے تھے جبکہ انہیں ان دنوں شدید ذہنی دباﺅ کا بھی سامنا تھا۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...