کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک کے علاقے سرجانی میں فائرنگ سے دو افراد جبکہ لانڈھی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے لیبر سکوائر میں دو گروپوں میں تصادم سے تین افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ادھر لیاری کے علاقے دریا آباد میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد نادر عرف ملا نادر مارا گیا۔دوسری جانب گلشن اقبال میں ایک ڈاکو پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ دوسری طرف سپرہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ میں سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،عسکریت پسندوںکا تعلق کالعدم تنظیم احرار الہند سے ہے۔دریں اثناءکریم آباد میں شہریوں نے ڈاکوﺅں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مزید بر آں افغان بستی میں کریک ڈاﺅن سے کالعدم کارندوں سمیت 52 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

مزید : کراچی