طاہر القادری کے گھر جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر دوبارہ بند

طاہر القادری کے گھر جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر دوبارہ بند
طاہر القادری کے گھر جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر دوبارہ بند

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ٹاﺅن اور فیصل ٹاﺅن کے اطراف کے راستے ایک مرتبہ پھر کنٹینرز لگا کر سیل کر دیئے گئے ہیںاور پولیس کی نفری میں بھی اضا فہ کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر القادری کا انقلاب مارچ روکنے کیلئے صوبائی دارلحکومت کے علاقے ماڈل ٹاﺅن اور فیصل ٹاﺅن کے داخلی اور خارجی راستوں کو ایک مرتبہ پھر کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے اوران راستوں پر کنٹینرز کے علاوہ پولیس کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ادھر طاہرالقادری کی ڈنڈا بردار فوج بھی پوری طرح تیار ہے اور ہیلمٹ، آنسو گیس سے بچاﺅکا ماسک اور چشمے لگائے جوان دن رات طاہر القادری کی حفاظت پر معمور ہیں اور ان کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔ عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض نے کہاکہ حکومت چاہے جتنے کنٹینرز اور پولیس کی نفری لگا لے لیکن انقلاب آکر رہے گااور14 اگست کو منہاج القر آن سیکریٹریٹ سے شروع ہو گا۔قاضی فیض نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم کی حیثیت سے آج اپنا آخری خطاب کریں گے۔

مزید : لاہور /Headlines