ڈیرہ اسماعیل خان :مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان :مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق
 ڈیرہ اسماعیل خان :مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

 ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلاواقعہ تھانا یارک کی حدود میں اس وقت پیش آیاجب مقتولین شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ علاقہ یارک کے قریب گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے، مرنےوالوں میں پولیس اہلکار شامل ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسری جانب ملنگی ٹاﺅن فیز 2 میں نامعلوم افراد نے گھر میں گ±ھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...