حکومتی مالیاتی ادارے کراچی سٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کے لئے سر گرم

حکومتی مالیاتی ادارے کراچی سٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کے لئے سر گرم

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سٹاک مارکیٹ میں جاری شدید مندی کے تسلسل کو توڑ نے کیلئے حکومت نے مالیاتی اداروں کو حصص کی خریداری کیلئے میدان میں اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق سیاسی محاذ آرائی کے سبب حصص بازار گزشتہ ہفتے سے جاری شدید مندی کے باعث 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گنوا بیٹھا، آج بھی سیشن کے آغاز میں 5 سو پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی جس پرحکومت نے مزید بدترین مندی ہونے کے خدشات سے بچنے کے لیے حکومتی اداروں کو بازار میں شیئرز کی خریداری کیلئے اتار دیااور حکومتی مالیاتی اداروں نے تقریباً2 ارب 25 کروڑ روپے کے مالیت کے حصص خریدے جس کے نتیجے میں انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوگیا اور350زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔حصص کی خریداری میں حکومتی ادارے نیشنل بینک ،سٹیٹ لائف اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) شامل ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی 1 ارب روپے تک خریداری کی گئی ہے ۔

مزید : بزنس /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...