برطانیہ : پرام پٹریوں پر جا گری ،بچہ محفوظ رہا

برطانیہ : پرام پٹریوں پر جا گری ،بچہ محفوظ رہا
برطانیہ : پرام پٹریوں پر جا گری ،بچہ محفوظ رہا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارلحکومت لندن کے ایک ریلوے سٹیشن پرہوا کے جھونکے سے پلیٹ فارم پرکھڑی پرام پٹری پر جاگری تاہم اس میں موجود بچہ کسی حادثے سے محفوظ رہا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے ایک ریلوے سٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی نے اس وقت ایک انوکھا منظر محفوظ کرلیا جب ٹرین گزرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پلیٹ فارم پر کھڑا پرام پٹری پر جاگرا، بچے کی ماں دوڑ کر پٹریوں پر گئی اورپرام اٹھا کر واپس جگہ پر لے آئی جس کے لیے وہاں موجود لوگوں نے بھی اس کام میں ماں کا ساتھ دیا، خوش قسمتی سے حادثے میں بچہ محفوظ رہا۔فوٹیج کے مطابق ماں پٹری سے پرام فورا اٹھاکر نہ لاتی تو چند لمحے بعد ایک اور ٹرین گزرنے والی تھی یوں ماں کی پھرتی بچے کی جان بچا گئی۔

مزید : تفریح