لاہور:راستوں کی بندش، پٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواستیں،ہائی کورٹ کے فل بنچ کی تشکیل

لاہور:راستوں کی بندش، پٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواستیں،ہائی کورٹ کے فل ...
لاہور:راستوں کی بندش، پٹرول کی مصنوعی قلت کیخلاف درخواستیں،ہائی کورٹ کے فل بنچ کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس ہائیکورٹ نے صوبے میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے ، پٹرول کی مصنوعی قلت اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی مبینہ گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کرنے ، پٹرول کی مصنوعی قلت اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی مبینہ گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف لائرز ونگ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے آزادی مارچ رکوانے کے لیے صوبے بھر میں داخلہ اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے ہیں اور پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے حالانکہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لہٰذا عدالت پنجاب حکومت کے ان اقدامات کو غیرآئینی قرار دے۔ جسٹس محمود بھٹی نے معاملہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سماعت کے لیے فل بینچ کی سفارش کی جس پرچیف جسٹس نے جسٹس محمود احمد بھٹی ، جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس ارشد تبسم پر تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ہے جو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

مزید :

لاہور -